لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ریلوے ملازمین کی طرف سے ترقی نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں سرکاری وکیل نے عدالت کے روبرو کیس میں جواب داخل کرادیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے 13 دسمبر کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ریلوے ملازم منظور علی ودیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ سمیت ریلوے کے دیگر عہدوں کی اپ گریڈیشن کے لیے سمری بھجوا دی،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے سمری منظور کرکے سیکرٹری خزانہ کو بھجوا دی ہے ، سیکرٹری خزانہ کی منظوری کے بعد درخواست گزاروں کے عہدے اپ گریڈ کردیئے جائیں گے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عرصہ دراز سے انہی عہدوں پر کام کر رہے ہیں ترقی نہیں دی جارہی۔