لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو88رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے جس میں اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی ۔ بین میکڈرموٹ 55 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ پاکستان کی طرف سے حارث رئوف اور زاہد محمود نے 2،2 افتکار احمد اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 42.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر225رنز ہی بنا سکی ۔ اوپنر امام الحق کے 103 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے ۔ بابر اعظم نے 57 رنز بنائے ۔ ایڈم زامپا نے سب سے زیادہ 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے دو وکٹیں لیں۔ ٹریوس ہیڈ و کمرد میدان قرار دیا گیا ۔دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا ۔ دوسری طرف مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈنے ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلرز پر اٹیک کرنے کا پلان بناکر آیا تھا جس میں کامیاب ہوا۔ایرون فنچ کے ساتھ اچھا آغاز ملا۔ نئی گیند کے ساتھ بیٹنگ آسان تھی۔پہلی اننگز میں دھوپ کی وجہ سے ریوس سوئنگ بھی ہوئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی میچ کے بعد ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔ ہر ٹیم اپنے پلان کے ساتھ آتی ہے اور انہوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر ہمیں شکست دی۔ شکست کو تسلیم کرنا چاہئے اور اس شکست سے ہمیں سیکھنے کو ملا ہے ۔
پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرا دیا
بدھ 30 مارچ 2022ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 30 مارچ 2022ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں