اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کے لئے ایک جنون کی حیثیت رکھتا ہے ،ٹورنامنٹ کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور کھیل کے ذریعہ صنفی مساوات کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے ،کھیلوں کی سفارتکاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ہمارے عزم نے اے ایچ سی ۔ پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کے ذریعے اظہار پایا ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ کھیل میں صنفی مساوات کی اہمیت کو فروغ دینے اور نمایاں کرنے کے لئے ایک شاندار ذریعہ فراہم کرتا ہے ۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر (اے ایچ سی)اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے سیرینا ہوٹل کے تعاون سے ، اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گرائونڈ میں چوتھے اے ایچ سی ۔ پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔لڑکیوں نے فرسٹ کلاس خواتین کرکٹرز اور پی سی بی کے کوچ فرخ حیات کی جانب سے منعقد ہونے والے مقابلہ میں پانچ روزہ کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ، بریک بیٹلی نے مقابلے میں شرکت کرنے والے اسکولوں کو مبارکباد دی اور پی سی بی اور سیرینا ہوٹل کا سالانہ گرلز کرکٹ کپ کے لئے مسلسل تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا آٹوگراف شدہ ایک خصوصی بلا بھی ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کے لئے ایک جنون کی حیثیت رکھتا ہے ، آسٹریلوی ہائی کمیشن کو خوشی ہے کہ ہم پی سی بی اور سیرینا ہوٹل کے ساتھ مل کر ایک بار پھر اس کھیل کی میزبانی کر رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور کھیل کے ذریعہ صنفی مساوات کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے ۔