نیویارک(نیٹ نیوز) معروف اداکارہ ریماخان کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوئرز کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔ریما خان ان دنوں امریکہ میں اپنے شوہر اور بیٹے کیساتھ مقیم ہیں ۔ ویڈیو میں ریما خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی اور ٹھیک محسوس کررہی ہوں، میری دعا ہے کہ ویکسین جلد از جلد پاکستان بھی آئے ۔ میری درخواست ہے کہ تمام لوگ ضرور ویکسین لگوائیں نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے پیاروں کیلئے ۔