لاہور(کلچرل رپورٹر)ماضی کی فلم سٹار ریما خان نے اپنے مداحوں کو عمر اور زندگی کے فرق سے آگاہ کردیا ہے ۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریما خان نے اپنی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ اپنے مداحوں کو ایک معنی خیز پیغام دیتی نظر آرہی ہیں ریما خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمر اور زندگی کا واضح فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمر اور زندگی کے فرق کا جواب بہت خوبصورت سا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ جو اپنے پیاروں کے بغیر گزرے وہ عمر ہے اور جو اپنے پیاروں کے ساتھ گزاری جائے وہ زندگی ہے ۔ ویڈیو کے علاوہ ریما خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔