لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ رینا علی اور علی شفقت کا مشترکہ ویڈیو’’جان بہاراں‘‘ اگلے ہفتے ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو یوکے کی معروف کمپنی سٹیئر ریکارڈز سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینل پر ریلیز کررہی ہے اس ویڈیو کی ڈائریکشن اعظم صادق نے دی ہے ڈی او پی نوید سلیم اور پروڈیوسر ملک آصف شہزاد ہیں اس ویڈیو میں رینا علی،علی شفقت اور الوینا شاہ ،وحید علی و دیگر ماڈلز نے کام کیا ہے ۔اس کی کوریو گرافی نومی کنگ نے کی ہے ۔ اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ مکس ماسٹرنگ نوید سونونے کی ہے اس گانے کو اے آر سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا تھا رینا علی اور علی شفقت نے بتایاکہ ان کا یہ گانا ایک بڑے بجٹ کا گانا ہے جس میں انہوں نے مغلیہ دور کی عکاسی کرتا ہوا سیٹ لگایاہے اس گانے میں خصوصی طور پرپرفارم کرنے کے لیئے الوینا شاہ کو بلایا گیا تھا ۔انہوں نے مذید بتایاکہ ان کا یہ گانا میوزک شائقین کو بہت بھائے گا۔ اور انشاء اﷲ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔