لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹسمینوں کی رینکنگ لسٹ میں پانچویں منبر ہیں جبکہ میڈیم پیسر محمد عباس باؤلنگ رینکنگ میں بارہویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز باؤلرز کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کا تیسرا نمبر ہے ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، تاہم محمد عباس 12 نمبر پر ہیں۔جاری کردہ رینکنگ میں بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے ، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے پر ہیں۔