لاہور(نیو ز رپورٹر)سینٹ سیکرٹریٹ نے پاکستا ن ریلوے کو اپنے کورونا آئسولیشن وارڈ بڑھانے ، سپیشل انتظامات کرنے اور اپنے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ ان احکامات کے جاری ہونے سے قبل ہی تمام حفاظتی اقدامات کو مکمل کر چکی ہے ۔ پاکستا ن ریلوے 300بستروں پر مشتمل قرنطینہ وارڈ اپنی بزنس کلاس ٹرینوں میں 30مارچ سے پہلے ہی بنا چکی ہے ۔ ریلوے کے 8ہسپتالوں اور 26ڈسپینسریوں میں پہلے ہی قرنطینہ وارڈ قائم کئے جا چکے ہیں اور وہاں پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی تعینات کر دیا ہے ۔