اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ ریپ کی وکالت کرنے والا بھارتی جنرل نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے ، ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا۔ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہاکہ بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر جس ڈھٹائی اور بے حیائی سے کشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی، اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے ، ہر شخص خصوصاً خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہئے ۔دریں اثنا وفاقی وزیر نے کہا کہ سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے ہوئے جے یو آئی کے لیڈر خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔جو پذیرائی جے یو آئی کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا اور یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے ۔