نیویارک(اے ایف پی)ہالی ووڈ کے متنازع پروڈیوسر ہاروی ونسٹین کو می ٹو تحریک کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار د یتے ہوئے 25برس سزا سنائی گئی ہے ،نیویارک کی عدالت میں ہالی ووڈ پروڈیوسر کو 2 مختلف خواتین پر جنسی حملے اور ریپ کا مرتکب قرار دیا گیا۔کئی ہفتوں کی سماعت کے دوران کئی خواتین نے اپنے بیانات میں پروڈیوسر کی جانب سے ریپ، زبردستی جنسی استحصال اور دیگر متعدد باتوں کا ذکر کیا تھا۔جیوری نے ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات پر 5 دن تک غور کیا اور پیر کی صبح یہ فیصلہ سنایا تاہم پروڈیوسر کو 3 دیگر کیسز میں مجرم قرار نہیں دیا گیا، جن کے ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت بھی سنائی جا سکتی تھی ۔ فیصلے کے بعد ہاروی کو ہتھکڑیاں لگاکر جیل بھیج دیا گیا جبکہ ضمانت منسوخ کردی گئی۔