واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ میں پیزا ڈلیوری کا کام کرنے والے 89 سالہ شخص سوشل میڈیا پروائرل ہوئے توقسمت بھی ان پرمہربان ہوگئی۔امریکی ریاست یوٹا میں رہنے والے ڈرلین کی عمر 89 سال ہے اوروہ اپنا گزارا کرنے کے لئے پیزا ڈلیوری کا کام کرتے ہیں۔ وہ 5 سے 6 شفٹوں میں کام کرکے بمشکل اتنا کما پاتے ہیں کہ اپنے بل ادا کرسکیں۔ڈرلین کی بات چیت سے متاثر کسٹمر نے سوشل میڈیا پرمہم چلائی جس کے نتیجے میں 89 سال کے ’’پیزا بوائے ‘‘کے لئے 12ہزار ڈالرز جمع ہوئے ۔ڈرلین کو جب یہ رقم دی گئی تو وہ جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اوررو پڑے ۔