فیصل آ باد(گلزیب ملک )پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب بھر میں موجود دینی مدارس کے امور کے حوالہ سے ڈائریکٹوریٹ قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈائریکٹوریٹ میں دینی مدرسہ کے حوالہ سے تمام معلومات کی موجودگی کویقینی بنایا جا ئے گا ، جبکہ اس ڈائریکٹوریٹ کا قیام محکمہ تعلیم کے زیر انتظام عمل میں لا یا جائے گا ، پولیس ذرا ئع کے مطابق پنجاب بھر میں موجود دینی مدرسہ ، ان میں زیر تعلیم طلبا ،ذمہ داروں اور دیگران کا ریکارڈ اکٹھا کر نے کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا جس کے دوران شر کا کو بتایا گیا کہ اس حوالہ سے 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا اور 10 فیصد کام کو جلد از جلد مکمل کر لیا جا ئے گا ، دینی مدارس کے حوالہ سے اکٹھے کئے جا نے والے ریکارڈ میں پولیس ،سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی مدد بھی حاصل کیجا رہی ہے