لاہور(شوبز ڈیسک) نامو ر اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا اور مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کی مداح ہوں ،رقص باقاعدہ ایک آرٹ ہے اور میں کئی سالوں سے اس کی باریک بینوں کو سیکھ رہی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں مہک نور نے کہا کہ پاکستان میں ریما اور نرگس رقص میں مہارت رکھتی ہیں اور میں ان کی بھی مداح ہوں لیکن انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی ۔مہک نور نے کہا کہ رقص میں مہارت کیلئے باقاعدہ کسی استاد کی شاگردی ضروری ہے اور اس کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مجھے بھی رقص میں مقام ملے اور اس کے لئے میں مسلسل محنت کر رہی ہوں۔