لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلی تدریسی و تحقیقی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ 156ویں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی۔ اجلاس میں بورڈ نے ایم ڈی، ایم ایس، ایم ڈی ایس اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی ۔ مزید برآں چار اور پانچ سالہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نظر ثانی شدہ نصاب کی منظوری بھی دی گئی ۔دوسری جانب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا ہے ، کورونا وائرس کی وبا کے باعث انٹرویو اس سال مارچ میں ملتوی کردیے گئے تھے ۔