اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ)وزارت خارجہ میں اہم تبدیلی، عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چودھری نئے ترجمان دفتر خارجہ مقررکردیئے گئے ۔وزارت خارجہ نے سینئرافسر زاہد حفیظ چودھری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا۔زاہد حفیظ چودھری وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی ساوَتھ ایشیا اور سارک تعینات تھے ۔زاہد حفیظ چودھری وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وہ بطور ڈی جی افغانستان، ایران ، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی بھی رہ چکے ہیں۔زاہدحفیظ نے واشنگٹن اورلندن کے پاکستانی سفارتخانوں میں خدمات سرانجام دیں۔ وہ جلد اپنے عہدے کاچارج سنبھالیں گے ۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی آج آخری میڈیابریفنگ دیں گی۔ذرائع کے مطابق موجودہ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی ٹریننگ پرجارہی ہیں۔