پشاور(92نیوز) اتحاد تنظیمات مدارس کااعلیٰ سطح کا اجلاس جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی صدر ومہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا انوار الحق کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس کے بعد مولانا انوار الحق نے کہا کہ اجلاس میں وزارت تعلیم خیبر پختونخوا کا مدارس کی اسناد کو میرٹ میں 20نمبر نہ دینے اور خیبر پختونخوا میں مدارس کا گھیر اتنگ کرنے کے لیے پنجاب طرز کے چیرٹی بل اسمبلی میں لانے کیخلاف متفقہ لائحہ عمل بنانا تھا، وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹرمفتی سراج الحسن کے مطابق اجلاس میں دونوں مسئلوں پر گہری تشویش کا اظہا رکیا گیا،شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دینی مدارس کی اسناد کے حوالے سے ہم نے تمام تر جائز کوششیں کی ہیں لیکن اس اہم اور حساس مسئلے میں حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی ہے ،ہم نے تمام تر صورتحال سے گورنر،وزیر اعلیٰ ، مشیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم ، ڈائریکٹر تعلیم کوآگاہ کیا ہے تاہم دانستہ طور پر دینی مدارس کے فضلاء کو ان کے استحقاق سے محروم کیاجارہا ہے جو تعلیم کیساتھ دین دشمنی بھی ہے۔