میڈرڈ (نیٹ نیوز) سپین کی شہزادی ماریہ ٹریسا کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔ 86 سالہ ٹریسا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دنیا میں کرونا کے باعث یہ کسی بھی شاہی شخصیت کے انتقال کا پہلا واقعہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی ٹریسا میں چند روز رقبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جا ری تھا۔ شہزادی ٹریسا کی کوئی اولاد نہیں تھی۔