کراچی(سٹاف رپورٹر)آزادی کشمیر ٹرین مارچ کا کراچی کینٹ سٹیشن پر پہنچنے پرپر تپاک استقبال کیا گیا،شرکاء کے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے ،کراچی کینٹ سٹیشن پرمیڈیا کے نمائندوںاورشرکاء ٹرین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ تبدیلی سرکارکشمیرکی آزادی کیلئے حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کرئے ،کشمیرکمیٹی کوروائتی اندازمیں چلانے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہرفورم پر کشمیریوں کیلئے آوازبلند کرتے رہیں گے ۔