کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فورکی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل سٹیڈیم کے ہر گرائونڈ سٹاف ممبر کو دس دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ سٹاف کی محنت سے نیشنل سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے کی بہت خوشی ہے ۔