نئی دہلی ( نیٹ نیوز) مذہب سے قربت کی وجہ سے شوبز کو خیر آباد کہنے والی سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا، سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے حال ہی میں ٹڈیوں کے حملے سے متعلق قرآن پاک کی ایک آیت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جانے لگی، زائرہ وسیم نے ٹڈیوں کے حملے سے متعلق قرآن پاک کی سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی جس کے بعد زائرہ نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔ اب سوشل میڈیا صارفین زائرہ کو ان کے فیس بک پیج پر تنقید کر رہے ہیں، انہوں نے وہاں بھی یہی پوسٹ شیئر کی تھی۔