لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارانورعباس نے سوشل میڈیاپر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منافقت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے دوسروں کی زندگیوں میں جھانکنا بند کردیں۔ زارانورعباس نے چند روز قبل اپنے نئے شوٹ کی تصویرشیئر کی جس میں انہوں نے ویسٹرن ڈریس پہناہوا تھا لیکن لوگوں کو ان کا یہ پسند نہیں آیا۔ پہلے تو اداکارہ نے لوگوں کی باتوں کا نوٹس نہیں لیا لیکن جب انہیں ’بے شرم کی بچی،شرم کتنے کی بیچی ہے اور تم تو لنڈے کی انگریز لگ رہی ہو‘ جیسے کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا تو وہ اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکیں۔ زارانورعباس نے کہا کہ وہ سب لوگ منافق ہیں جو ہمیں فالو بھی کرتے ہیں اورخودکواسلام کے سب سے بڑے ٹھیکیدار بھی سمجھتے ہیں۔ یہ میری زندگی ہے اور میں ہی اس کی جواب دہ ہوں، کسی کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ میرے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی ایسی باتیں کرے ۔اگرکسی کو یہ سب پسند نہیں ہے تو سوشل میڈیا استعمال کرنا ہی بند کردے ۔