اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ10لاکھ افرادپاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایات درج کراچکے ،یہ شکایات صرف 8ماہ میں درج کرائی گئیں۔اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے اس نظام کی اثریت اور عوام کے اس پر اعتماد کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے ، کسی بھی ذمہ دار تک رسائی کیلئے اب کسی سیاسی یا افسرانہ وسیلے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں،8لاکھ میں سے 6لاکھ80ہزارشکایات کوحل کردیاگیا، عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں،یہ ہے نیاپاکستان۔