پیرس(ویب ڈیسک)یوں تو فلمی کرداروں کے دیوانے دنیا بھر میں ہیں، تاہم فرانس میں تو ہزاروں کامک کردار کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔فرانس میں ہالی ووڈ اینی میٹڈ فینٹسی فلم 'سمرف' کے دیوانوں نے عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور 3,549 افراد نے کامک کردار کا کاسٹیوم زیب تن کیا۔چہرے پر نیلے رنگ کا پینٹ کرکے سفید ٹوپی پہنے سڑکوں پر خوب گشت کیا اور گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نہ صرف حصہ لیا، بلکہ خوب انجوائے بھی کیا۔