کراچی (این این آئی) سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی ایحارمنی اور ایمپریل بزنس کالج نے ایک ریسرچ جاری کی ہے جس کے مطابق 2035میں دنیا کے آدھے سے زائدجوڑے شادی کے لیے آن لائن ملاقات کریں گے ۔اس ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں 2037 میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین وہی ہوں گے جن کا آپس میں رابطہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہوا ہوگا ۔اس بات کا جائزہ لینے کے لیے ایحارمنی برتھ پروجیکشن نے قومی ادارہ شماریات سے رپورٹ کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا کہ کس طرح انٹر نیٹ سماجی میل جول یا رابطوں کو تبدیل کررہا ہے ۔اس ڈیٹا کے مطابق تقریباً ایک تہائی (32 فیصد) تعلقات وہ ہوں گے جن کا آغاز 2014 سے 2019 تک آن لائن ہو اہوگا ۔جبکہ 2004 سے 2015تک آئن لائن رابطوں سے بننے والے تعلقات صرف 19 فیصد تک موجود ہیں ۔