قصور، اسلام آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے زینب بل جلد از جلدسینٹ سے بھی پاس کرائیں گے ، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے ہیلپ لائن سسٹم بنایا جارہاہے ، شہید زینب کی قصور میں دو سر ی بر سی کی تقر یب ہو ئی، جس میں وفا قی وزیر اسد عمر ، صو با ئی وزیر اعجا ز عا لم ، عوا می تحر یک سے خر م نوا ز گنڈ ا پو ر وفا قی پا ر لیما نی سیکر ٹر ی لعل چند ملہی ، حسان نیا ز ی ایڈ ووکیٹ تحر یک انصا ف کی مقا می قیا د ت نے شر کت کی ، وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عد لیہ ، پو لیس اور عوا م اگر متفق ہو جا ئیں تو ایسے گھناؤنے وا قعا ت پر کنٹر و ل کیا جا سکتا یو ر پی مما لک میں سر عا م پھا نسی کی سزا کا قا نو ن نہیں اس لیے سر عا م پھا نسی نہیں دے سکتے مگر پا رلیمنٹ میں معصو م بچو ں سے زیا د تی کا بل پا س کر کے زینب کے نا م کو قا نو ن کا حصہ بنا دیا گیا ، میر ی خوا ہش ہے وزیر اعلی پنجا ب اسمبلی سے بھی اس بل کو پا س کر ا ئیں، اسد عمر نے کہا ، زا را کے نا م سے اتھا ر ٹی بنے گی اور اس کا انتظا می ڈ ھا نچہ کھڑا ہو گا ،وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے قانون اور دین کے مطابق قتل کی سزا موت ہے ، انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں بھی زیادتی و قتل کیس کی سزا موت ہے ، قانون ٹھیک ہوناچاہئے اس کے بعد ڈھانچے کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوا می تحر یک کے رہنما خر م نو از گنڈ ا پو ر نے کہا کہ پو لیس کے نظا م کو بہتر کرنے کی ضر و رت ہے ما ڈ ل ٹا ؤ ن وا قعہ میں ابھی تک عدا لتو ں نے انصا ف نہیں کیا ، تقر یب سے صو بائی وزیر اعجا ز عا لم آگسٹین نے کہا کہ دنیا میں شہید ہو نے والے ہمیشہ یا د رکھے جا تے ہیں اور ظلم ڈھا نے والے صفحہ ہستی سے مٹ جا تے ہیں وفا قی پا ر لیما نی سیکر ٹر ی لعل چند ملہی نے کہا کہ زا را کے نا م سے زینب الر ٹ بل میں ملز ما ن کے لیے گھیر ا تنگ ہو گا ،حسا ن نیا ز ی ایڈ ووکیٹ ،تحر یک انصا ف کی رہنما مسز مز مل مسعو د بھٹی ، چو ہد ری منظو ر ودیگر نے بھی خطا ب کیا ۔