لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ زباب رانا کا نیا سیریل’رشتے بکھرتے ہیں‘ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے ڈائریکٹر سید عاطف حسین ہیں۔ زباب رانا اس سیریل میں روبینہ اشرف کی بیٹی کا کردار کررہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں علی عباس،اسد صدیقی اور شگفتہ اعجاز نمایاں ہیں۔اس بارے میں زباب رانا کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی اہم سماجی مسائل کے گرد گھومتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں نشر ہونے والے میرے ڈرامے ’بندش‘کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے ۔