نیویارک( آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا میں بزنس کرنا اوپن ہے اور یہاں کسی بھی طرح کی بزنس مینوں کو تکالیف کا سامنا نہیں ہے ،پاکستان اور امریکا کے مابین تجارت بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اس لئے پاکستان کی نجی شعبہ یہاں آئے اور امریکی بزنس مینوں سے باہمی تجارت کو فروغ دے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سے امریکا کے دورے پر پر آئے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹڑی جنرل زبیرایف طفیل سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے ان سے نیویارک میں انکے افس میں ملاقات کی۔زبیرطفیل کے ہمراہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیف کوآرڈینیٹڑملک سہیل حسین بھی موجود تھے ۔زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستانی بزنس مینوں اور ایکسپورٹرزکیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے موثر انداز میں کام کررہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے تجارتی وفود امریکا آئیں اور یہاں کی مارکیٹوں کا جائزہ لیں۔اسی طرح امریکا سے بھی تجارتی وفود کو پاکستان کے دورے کیلئے آمادہ کرنے کی ضرورت ہے ،دونوں ملکوں کا نجی شعبہ ایک دوسرے کے تعاون سے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے ۔