کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جسکے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے ، 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔چیف مائنز انسپکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ سنجدی میں کان بیٹھنے سے پھنسنے والے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔