لاہور(کر ائم رپو رٹر) مختلف مقامات پر آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی کے علاقے میں معروف جوتوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے جوتے اور دیگر سامال جل کر راکھ ہو گیا جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ،شیراکوٹ کے علاقے بابو صابو کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود فرنیچر اور الیکٹرانکس کا سامان جل گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے دونوں مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا۔