Common frontend top

زرتاج گل نے کابینہ میں مزیدتبدیلیوں کا اشارہ دیدیا

اتوار 21 اپریل 2019ء





اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر مملکت زرتاج گل نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بہادر لیڈر ہیں وہی کابینہ میں رد و بدل کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان ایماندار اور بہادر لیڈر ہیں، وہی کابینہ میں ردوبدل بھی کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے مرکز میں کسی کو نہیں چھوڑا تو کہیں اور بھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔کپتان کو پتہ ہے کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے ۔ وزیراعظم کو مکمل اختیار حاصل ہے وہ جسے چاہیں اپنی کابینہ میں شامل کریں اور جسے چاہیں تبدیل کر دیں، ہمیں ان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے ، وہ جو بھی کام کریں گے اس میں ملک و قوم کی بہتری ہو گی۔ قوم جانتی ہے ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف عمران خان کے پاس ہے اور وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں