اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے ان کے وکیل فاروق نائیک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں فاروق نائیک نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارک لین ریفرنس سے متعلق درخواست کی اگلی سماعت سترہ جون کو مقرر ہے ،سابق صدردس جون سے نیب کی تحویل میں ہیں، نیب کو حکم دیا جائے کہ آصف زرداری کو سترہ جون کو عدالت میں پیش کرے ، انصاف کے تقاضوں پر پورا اترنے کیلئے ان کی عدالت میں حاضری ضروری ہے ۔