رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنماء رانا جاوید عمر نے کہا کہ زرداری حوصلہ رکھیں ،تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی ،ملک لوٹنے والوں کا پورا احتساب ہوگا،آصف زرداری کو عوام دیوار سے لگا چکے ہیں،کھوکھلے نعروں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،اب وہ اقتدار بھول جائیں،اور جیل جانے کی تیاری کریں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،ملک کا ہر غریب آدمی جھولیاں اٹھاکر انہیں بدعائیں دے رہا ہے ۔