اسلام آباد(قاسم نواز عباسی/نامہ نگار)نیب نے اہم ثبوت ملنے کے بعد سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔نیب ذرائع کے مطابق یہ ریفرنس سولر لائٹس لگانے کے غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں دائر کیا جائے گا،اس سلسلے میں نیب کی آٹھ رکنی خصوصی ٹیم سندھ سے اہم ثبوت حاصل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے نیب ٹیم نے سابق صدر کے قریبی دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔یاد رہے احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف پہلے بھی دو ریفرنس دائر ہیں۔