کراچی ( سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے اتوار کی شام ادارہ برائے امراض قلب میں منی لانڈرنگ کیس میں نامزد مرکزی ملزم حسین لوائی اور انور مجید کی عیادت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔آصف زرداری کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں عام لوگوں کو داخل ہونے سے روک لیا گیا تھا ،آصف زرداری نصف گھنٹے ہسپتال میں موجود رہے اور اپنے دوستوں کی عیادت کے بعد وہ ہسپتال سے چلے گئے ۔