لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت آصف زرداری کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑسکے ۔چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ آصف زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، ان کی صحت کے ایشو کوصوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے ، سندھ میں سابق صدر آصف علی زرداری پر جو مقدمات ہیں ان کا پنجاب میں ٹرائل کرنے سے ایسے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے ۔