اسلام آباد(قاسم نواز عباسی)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ ناصر عبداللہ لوتھا نے منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔ذرائع نے بتایا ناصر لوتھا نے نیب کو بیان کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے پریذیڈنٹ ہاؤس پاکستان میں ملاقات ہوئی، عبدالغنی مجید بھی وہیں تھے ۔آصف زرداری نے کہا اس (عبدالغنی مجید) کا خاص خیال رکھیں، یہ میرا خاص بندہ ہے ۔نیب زرائع کے مطابق ناصر لوتھا نے کہا عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں میرے محل آتے تھے ، دونوں نے مجھے سمٹ بینک بنانے کے متعلق بتایا، مجھے کہا گیا پیسے ہم آپ کو دیں گے جو دبئی سے اس بینک میں انویسٹ کریں حالانکہ میرا وہاں ایک شیئر بھی نہیں،بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے پیسے مجھے پہنچاتا رہا۔