کراچی ( سٹاف رپورٹر ) سابق صدر آصف زرداری کی سندھ ہائی کورٹ میں آمد کے موقع پر ان کے ذاتی محافظوں نے ( نجی سکیورٹی اہلکاروں) صحافیوں سے بدتمیزی کی اور حلف نامہ برانچ کی عمارت کاکنٹرول سنبھال کر لوگوں کو باہر نکال دیا تھا۔شریک چئیرمین پیپلز پارٹی کے محافظوں نے حلف نامہ برانچ کے دروازے بھی بند کر دیئے اور صحافیوں کو اندر جانے روک دیا۔