کراچی(صباح نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے آٹھ سال تک آمریت کے تحت جیل کاٹنے والے میرے والد ایک بار پھر اسی آمرانہ میراث کے تحت جیل میں قید ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پردیئے گئے بیان میں انہوں نے کہاآصف زرداری فوجی آمریت کے تحت بغیر کسی جرم کے آٹھ سال تک جیل میں قید رہنے کے بعدآج ہی کے دن یعنی 22 نومبر(2004)کو رہاہوئے تھے ۔بائیس نومبر دوہزار انیس کو ایک بار پھر وہ اسی آمرکی میراث کے تحت بغیر کسی ٹرائل کے 166 دن سے جیل میں ہیں حتی کہ انہیں ضمانت کا بنیادی حق اور پرائیویٹ ڈاکٹر تک رسائی نہیں ۔