کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ملک میں زرعی شعبہ میں استعمال ہونے والے کیمیائی مرکبات، کھادوں اورکیڑے مارادوایات کی درآمد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر2019 تک کے عرصہ میں زرعی شعبہ میں استعمال ہونے والے کیمیائی مرکبات ، کھادوں اورکیڑے مارادوایات کی درآمد میں بالترتیب 17.20،25.60 اور16.55 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ کے دوران زرعی شعبہ میں استعمال ہونے والے کیمیائی مرکبات کی درآمد پر 2.56 رب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں زرعی شعبہ میں استعمال ہونے والے کیمیائی مرکبات کی درآمد پر3.092 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ صرف ہوا۔رواں مالی سال کے پہلے چارماہ میں کھادوں کی درآمد پرپاکستان نے 32کروڑ ایک لاکھ 49ہزار ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا ۔