کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے کے دوران3کروڑ56لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب90کروڑ46لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق6مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر3کروڑ24لاکھ ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر12 ارب78کروڑ99لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں3کروڑ98لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 32لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 6ارب 11کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہوگئے جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں3کروڑ56لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ذخائر کی مجموعی مالیت18ارب 90 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہوگئی ۔