کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے زخائر 41کروڑ55لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 99 کروڑ32لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 29نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں43کروڑ6لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ51لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر9ارب11کروڑ29لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں کمرشل بینکوں کے ذخائرگھٹ کر 6ارب88کروڑ3لاکھ ڈالر رہ گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 41کروڑ55لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15ارب99کروڑ32لاکھ ڈالر ہوگئے ۔درایں اثنا اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 1.8ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے ۔