کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر3کروڑ88لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب 12 کروڑ36لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 10جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں3کروڑ88لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ذخائر کی مجموعی مالیت 18 ارب 8 کروڑ48لاکھ ڈالر سے بڑھ کر18 ارب 12 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئی جس میں مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر8 کروڑ23لاکھ ڈالرکے اضافے سے 11 ارب 58 کروڑ 60لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں4کروڑ35لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر گھٹ کر 6ارب 53 کر و ڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔