مکرمی !نفرت و محبت، دوستی و دشمنی انسان کی فطرت میں شامل ہیں، دوستی و دشمنی، نفرت و محبت کے صحیح استعمال سے ہی قومیں کامیابی و ترقی پاتی ہیں اور غلط استعمال سے بڑے نقصانات و بربادی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زرداری صاحب جوکہ صدر پاکستان رہ چکے ہیں وفاق کی علامت ہیں نہ کہ سندھی یا بلوچ اور خطبہ حجتہ الوداع کے مطابق کوئی شخص خون و دولت کی بنیاد پر کسی سے افضل نہیں، عوام کو کسی بھی صورت لسانی منافرت کے جال میں نہیں پھنسنا چاہئے، ماضی میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ مختلف سیاسی لیڈران اس قسم کی اشتعال انگیزی کے ذریعے ذاتی مفاد یا بیرونی مفاد کو ہی تقویت بخشتے رہے ہیں جبکہ نقصان صرف عام آدمی کا ہوا، اس لیے بحیثیت پاکستانی بحیثیت مسلمان یہ ضروری ہے کہ اپنے نفس کا مجاہدہ کرتے ہوے صرف اس امر کو ترجیح دیں جس سے قومی و ملی فائدہ ہو اور ایک قوم بن کر دوستی و دشمنی اور محبت و نفرت کے نظام کو درست و مضبوط بنائیں تب ہی ہم بہت سے فائدے حاصل کرسکتے ہیں، بھارت و اسرائیل جیسے دشمنوں کی سازشوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ (انشال راؤ)