اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز سے خیرات کیلئے اشیائے خوردونوش اور راشن بیگ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں قائم سٹور بھی بند کر دیا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلیٹی سٹورز پر واقعہ پیش آیا تھا، لیگی ایم این اے نے لاجز کے یوٹیلیٹی سٹور پر زیادہ مقدار میں فوڈ آئٹمز کی فراہمی پر اصرار کیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور پر خیراتی اور راشن بیگ کی درخواست کو کسی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز نے تمام زونل مینجرز کو حکمنامہ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔