اسلام آباد(آن لائن،این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مائنس کردیاجائے ایساہوہی نہیں سکتا وہ پارٹی سے بڑھ کر ہیں ا ن کی کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ۔اپوزیشن کا مسئلہ صرف احتساب ہے ، جوڈیشل اور الیکشن کمیشن میں ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اپوزیشن نیب سے مطمئن نہیں تو متبادل قانون لے آئے ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں فوادچودھری نے کہا عمران خان کے علاوہ کوئی پارٹی میں اصلاحات نہیں کر سکتا۔ ہمارے احتساب کے بیانئے کو کوئی دھچکا نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا دور دور تک چانس نہیں ہے ۔انہوں نے کہا نواز شریف بیرون ملک گھوم رہے ہیں علاج نہیں کروا رہے ۔ مشاہد اﷲ خان نے اپنے 13 رشتے داروں کو پی آئی اے میں بھرتی کرایا خورشید شاہ اور مشاہد اﷲ جیسے لوگ مجرم ہیں۔