اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل معاون خصوصی برائے اووسیز زلفی بخاری وزیراعظم کا اہم ٹاسک لے کر امریکہ چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری امریکہ میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیں گے ،پاکستانیوں کا احتجاج کب اور کہاں کہاں ہوگا؟ زلفی بخاری تمام تر منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیں گے ،پاکستانی کمیونٹی کو کیا سرگرم کردار ادا کرنا ہے ،زلفی بخاری وزیر اعظم کا پیغام بھی پہنچائیں گے ۔ زلفی بخاری امریکہ میں پاکستانیوں، خصوصا پی ٹی آئی سرگرم ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دیں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ زلفی بخاری تین روز تک نیویارک میں قیام کریں گے ، درجن بھر تنظیموں سے امریکہ میں ملاقاتیں طے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں گے ،امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور۔ پارٹی رہنماوں سے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے ۔ زلفی بخاری نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہرجگہ پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائیں گے ۔