اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست سید زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز مقرر کر دیا ۔زلفی بخاری سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے اور وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کے منسٹر انچارج ہوں گے ، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔زلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیمز فنڈز سے متعلق امور بھی دیکھیں گے ۔