اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کے مطابق صہیب مقصود کی چھوٹی انگلی میں ہیرلائن فریکچر ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم تربیتی سیشن میں ان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مزید فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم صہیب مقصود کے بغیر بھی کامیابیاں سمیٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اد رہے کہ 14 فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 17 مارچ تک جاری رہے گا اور اس کے 8 میچز پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی شہر قائد میں ہوگا۔