لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 1992ء سے اب تک56ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے 49میچ پاکستان نے جیتے ،4میچ ہارے ،ایک میچ برابراور2 میچ غیرفیصلہ کن رہے ۔پاکستان کی کامیابی کا تناسب 91.66 فیصدہے ۔ زمبابوے نے 56میچوں میں سے 4میچ جیتے ، 48 میچ ہارے ،ایک میچ برابراور2 میچ غیرفیصلہ کن رہے زمبابوے کی کامیابی کاتناسب8.33فیصدہے ۔پاکستان میں پاکستان اورزمبابوے کی ٹیموں کے مابین 1993ء سے اب تک19ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ۔ہوم گراؤنڈپرکھیلے گئے میچزمیں سے 17میچ پاکستان نے جیتے ، ایک میچ زمبابوے کی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوئی اور ایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔