لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن عدالت نے زمینوں پر قبضہ کرنے کے کیس میں ن لیگی اراکین اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی جبکہ شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ انوسٹی گیشن افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعی پولیس تحقیقات جوائن نہیں کر رہا جس سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔